ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جانوروں کی غیرقانونی سپلائی کا الزام :دو ملزمان گرفتار

جانوروں کی غیرقانونی سپلائی کا الزام :دو ملزمان گرفتار

Mon, 27 Jun 2016 18:12:00    S.O. News Service

بھٹکل:27جون(ایس او نیوز)مرڈیشور سے بھٹکل کی طرف سپلائی کئے جارہے جانوروں کی سواری پر غیر قانونی سپلائی کا الزام عائد کرتے ہوئے پولس نے سواری سمیت دو ملزموں کو اپنی تحویل میں لئے جانے کا واقعہ تعلقہ کے شرالی چک پوسٹ پر پیش آیا۔

ملزمان کی شناخت تعلقہ کے سناد عبدالبشیر اور سلیم محمد عمر غوث کے طورپر کی گئی ہے۔ سواری میں بھینس اور بیل سپلائی کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔ ایس آئی منجپا کی قیادت میں جانچ جاری ہے۔


Share: